نوٹوں کی منسوخی پارلیمنٹ میں آج مسلسل 15 ویں دن بھی اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا۔لوک سبھا میں ہنگامہ کے درمیان رواں مالی سال کی تکمیل گرانٹ مانگیں منظور
کی گئیں اور اس کے بعد ایوان کی
کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا میں گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی وقفہ صفر اور وقفہ سوالات میں
رخنہ پڑا اور کارروائی دو بار ملتوئی کئے جانے کے بعد کارروائی دن بھر کے
لئے ملتوی کر دی گئی۔